ریچھ نے ہیلووین کی رات ٹافیاں اور کدو چرا لیے

178

 

فلوریڈا: امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں سیاہ ریچھ نے ہیلووین کی رات ایک دلچسپ واردات کرتے ہوئے بچوں کے لیے رکھی ٹافیاں اور کدو چرا لیے۔

گھر کی مالکن کرسٹل کُک نے اس واقعے کی سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج شیئر کی، جس میں دکھایا گیا کہ ریچھ نے بچوں کے لیے رکھی ٹافیاں کا پیالہ اُٹھایا اور ساتھ ہی ایک کدو بھی لے گیا۔ کرسٹل نے یہ ٹافیاں محلے کے بچوں کے لیے رکھی تھیں تاکہ وہ ہیلووین کے دوران آ کر ان سے لطف اندوز ہو سکیں۔

کرسٹل اس وقت گھر کے اندر رس کھا رہی تھیں کہ اچانک ریچھ نے یہ واردات کی۔ نہ صرف ٹافیاں بلکہ ریچھ نے گھر کے باہر رکھی اشیاء میں سے ڈرائیوروں کے لیے رکھے گئے رس بھی چٹ کر لیے اور جاتے جاتے ایک کدو بھی اُٹھا کر لے گیا۔

دوسری جانب نارتھ کیرولائنا میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کے حفاظتی کیمرے نے بھالوؤں کے گروہ کی فوٹیج شیئر کی۔ اس میں تین ریچھ گھر کے پورچ میں رکھی کدو کی کھال اُتار کر فرار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ انوکھی وارداتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہیلووین کی رات انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی اپنی "چالاکیوں” میں پیچھے نہیں رہتے، اور مختلف انداز میں اس تہوار کا حصہ بنتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.