اسلام آباد : روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
پیوٹن نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا اور حملے میں ملوث افراد کو ان کے جرائم کی سزا دلوانے میں مدد فراہم کرے گا۔
دھماکے کے بعد، جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
ملک بھر کے علماء و مشائخ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ "کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گرد سفاک ہیں”، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عسکریت پسندی کے خلاف فوری طور پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اپیل کی۔
تبصرے بند ہیں.