غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 43 ہزار 508 ہوگئی

101

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ پر مسلسل بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

 

اسرائیلی حملے غزہ سٹی، نصیرات اور بیت لاہیہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے، جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان ہوا۔ اسی دوران مغربی کنارے میں بھی 2 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے مطابق، ان شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، جو اسرائیلی حملوں کا بڑا نشانہ بنے ہیں۔

 

ادھر اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری بھی جاری ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے دو ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔ لبنان کے نباتیہ اور طائر علاقوں میں بمباری سے تین شہری شہید ہو گئے، جن میں ایک طبی عملے کا رکن بھی شامل تھا۔

جوابی کارروائی کے طور پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی مختلف فوجی تنصیبات، بشمول رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ میں نیول بیس اور فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

تبصرے بند ہیں.