لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے 17 نومبر تک عوامی مقامات پر لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پارکس، تفریحی جگہیں، عجائب گھر اور دیگر عوامی مقامات بند کر دیے گئے ہیں، اور اگر کوئی ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ پابندیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان ڈویژن میں نافذ ہوں گی۔ سموگ کی صورت حال مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، جس کے تحت انتظامیہ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور جنریٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور باربرداری کی گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.