پاکستان میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

77

اسلام آباد:پاکستان میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 0.24 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 13.89 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 اشیاءکی قیمتوں میں کمی آئی، 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اور 21 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، کیلا، چینی، چکن، دال ماش، دال چنا، اری چاول اور دال مسور کی قیمتوں میں کمی آئی، جبکہ ایل پی جی، انڈے، آلو، پیاز، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، ڈیزل، ناپسختی گھی، کوکنگ آئل، دال مونگ، پیٹرول اور واشنگ سوپ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.