جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

99

 

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خوارج کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔ تاہم، اس دوران 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن میں نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا اور علاقے میں امن و سکون کی بحالی تک یہ کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جانوں کی قربانیوں کے باوجود دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.