مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس آج، آرٹیکل 370 کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی

102

سری نگر :مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں ریاستی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی۔

 

نئے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اس قرارداد کو متعارف کروائیں گے، جو 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاج کا حصہ ہے۔

 

اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب کا عمل بھی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس نے عبدالرحیم راٹھور کو اسپیکر کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ بی جے پی کے سنیل شرما کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بھی خطاب ہوگا۔

 

یہ پانچ سال پہلے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد کا پہلا اجلاس ہے، جو کہ علاقے کی سیاسی صورتحال میں ایک نئی تبدیلی کی نشانی ہے۔

تبصرے بند ہیں.