واشنگٹن : امریکا میں صدارتی انتخابات کی مہم اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، اور منگل کو پولنگ کے دن ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اس بار تقریباً 24 کروڑ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں، جس میں سے 7 کروڑ نے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔
نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جارجیا میں یہ 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ہے۔ ٹیکساس اور فلوریڈا میں بھی تقریباً 47 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔
اس الیکشن میں 435 ایوان نمائندگان کے ممبران، 33 سینیٹرز، اور 13 گورنرز کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ خاص طور پر سوئنگ سٹیٹس پر سب کی توجہ مرکوز ہے، جہاں 93 الیکٹورل ووٹس انتہائی اہم ہیں۔
پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ الیکٹورل کالج میں کاملہ ہیرس کو 224 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 219 ووٹ ملیں گے۔ اس کے علاوہ، امریکی مسلمانوں نے دونوں صدارتی امیدواروں کے حوالے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.