گوجرانوالہ : ایف آئی اے نے گوجرانوالہ زون میں انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ ملزم 2022 میں کمپوزٹ سرکل گجرات کی جانب سے درج کیے گئے 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
بشیر احمد پر الزام ہے کہ اس نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ اس نے 12 متاثرین سے فی کس 18 لاکھ روپے وصول کیے تھے، اور ان کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا جس میں کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو حافظ آباد سے گرفتار کیا۔
تبصرے بند ہیں.