غزہ : غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، تاہم حماس نے اسرائیل کی نئی شرائط کو معاہدے میں تاخیر کا سبب قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ طے شدہ شرائط سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
دوسری طرف، اسرائیلی فوج کے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
حماس نے اسرائیلی ٹینک کو دھماکے سے اُڑا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا ہے، جس پر ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
اس دوران، پوپ فرانسس نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جس پر اسرائیل نے ویٹیکن کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.