لاہور: نواب ٹاؤن سے اغواء کیے گئے ڈاکٹر محمد احسن کو پولیس نے بازیاب کرالیا ہے۔ چند روز قبل اغواء کاروں نے انہیں 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کیا تھا۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور کے مطابق، ملزمان نے اغواء کے لیے کار کا استعمال کیا اور ڈاکٹر کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈاکٹر احسن کا کہنا ہے کہ انہیں اسپتال جاتے ہوئے راستے میں چار ملزمان نے زبردستی اغواء کیا، پھر کار تبدیل کرکے ان کے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.