پاکستان میں پولیو کا تازہ ترین کیس رپورٹ ہوا، جس سے مجموعی تعداد 41 تک پہنچ گئی

158

 

کوئٹہ: پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، حال ہی میں بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے، جس کے ساتھ رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہو چکی ہے۔

یہ کیس مسلسل دوسرے دن رپورٹ ہوا ہے، اور بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد اب 21 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.