کیسیریا:رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون سے حملہ کیا ہے جو کہ شمالی اسرائیل کے ٹاؤن کیسیریا میں واقع ہے۔ سوشل میڈیا پر کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ان کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ
بنا کر کیا گیا۔
حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور یہ بھی پتہ نہیں چل سکا کہ نیتن یاہو اس وقت گھر پر تھے یا نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سارہ حملے کے وقت گھر میں نہیں تھے، اور کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے یہ تصدیق کی کہ لبنان سے ایک ڈرون چھوڑا گیا تھا، لیکن اس کا نشانہ بنائی گئی عمارت کی معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.