انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر "سوشل ڈائری” کی آزمائش شروع کر دی

46

 

کیلیفورنیا:انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر "سوشل ڈائری” کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو صارفین کو اپنی سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیچر پروفائل پر موجود ہوگا، جہاں صارفین اپنی پسندیدہ ریلز، پوسٹس اور ویڈیوز کو آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی، انباکس میں موصول پیغامات کا بھی ریکارڈ یہاں ملے گا۔

اگرچہ انسٹاگرام نے اس فیچر کی تصدیق نہیں کی، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی محدود آزمائش جاری ہے۔ یہ فیچر صارفین کے لیے ایک اہم اضافہ ہو سکتا ہے، جو انہیں اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.