کرنٹ اکاونٹ کسارہ 13ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، مرکزی بینک

118

کراچی:مرکزی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے اور جاری کھاتے کا خسارہ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 کے لیے پاکستانی معیشت کی کیفیت پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق، مہنگائی کی شرح مئی 2023 کی 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر جون 2024 میں 12.6 فیصد پر آ گئی ہے۔ تاہم، کم بچت کی حالت، پست سرمایہ کاری، غیر موافق کاروباری ماحول، تحقیق و ترقی کی کمی، کم پیداواریت اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، معیشت کی ترقی کی ممکنہ صلاحیت کو محدود کر رہے ہیں۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عمومی معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ استحکام کی پالیسیوں، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات، بے یقینی میں کمی، اور عالمی معیشت کے سازگار حالات ہیں۔ زرعی پیداوار میں اضافے نے بھی بہتر معاشی نتائج میں کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت مالی سال 2024 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں معتدل بحالی ہوئی۔

 

مزید یہ کہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ ملک کے بیرونی کھاتے کی صورتحال مزید مستحکم ہوگی، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی، اور مالی سال 2025 میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.