افسوس اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکا، تاہم اگلے سال جرمنی میں ورلڈ کلاسک چیمپئن شپ جیتنے کے لیے تیار :نوح بٹ

135

فیصل آباد :نوح بٹ کی وطن واپسی ایک شاندار موقع تھا جب انہوں نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر لوگوں نے انہیں زبردست استقبال کیا، خوشی کے اظہار میں ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، نوح بٹ نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکے کیونکہ فیڈریشن کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ملی۔ تاہم، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلے سال جرمنی میں ورلڈ کلاسک چیمپئن شپ جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپورٹس اداروں کو فیڈریشن کے معاملات جلد حل کرنے چاہئیں تاکہ کھلاڑی مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

نوح بٹ نے بتایا کہ اگرچہ انہیں ویٹ لفٹنگ میں حصہ نہیں دیا گیا، مگر پاور لفٹنگ میں انہوں نے چار گولڈ میڈل جیتے ہیں اور آئندہ مقابلوں میں مزید کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا یہ عزم پاکستانی کھیلوں کے لیے خوش آئند ہے۔

تبصرے بند ہیں.