ملتان : دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم پہلی اننگز میں اچھا سکور بنا کر سکور بورڈ پر بڑا سکور لگا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
شان مسعودکا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، تاہم بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے لیکن ہمارے پاس اچھے سپنرز موجود ہیں ۔ٹیسٹ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوئی ہیں ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی،جس کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.