غزہ : حماس کےساتھ لڑائی کے دوران صہیونی فورسز کے میجر سمیت 3فوجی اہلکار مارے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے اپنے 3 ریزروفوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تینوں فوجی 460ویں بریگیڈکی5460ویں سپورٹ یونٹ کے تھے۔
ہلاک فوجیوں میں 37 سالہ میجر بھی شامل تھے،غزہ میں اب تک زمینی کارروائیوں کے دوارن ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 353 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر سے جاری جنگ میں حماس کے حملے میں 1139اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 200سے زائد افراد کو یر غمال بنایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.