ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

98

ملتان : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میں آج پانچواں اور فیصلہ کن دن تھا جس میں مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو شکست دے دی۔

 

انگلینڈ کے 823 رنز کے مقابلے میں قومی ٹیم محض 220 رنز بنا سکی۔پاکستان 500 سے زائد  رنز بنا کر  اننگز میں شکست کھانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

 

انگلینڈ نے گزشتہ روز پہلی اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر ڈکلیئر کر دی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز عامر جمال اور سلمان علی آغا نے کیا، جنہوں نے کل کھیل ختم ہونے پر بالترتیب 27 اور 41 رنز بنائے تھے۔

 

پاکستان کی جانب سے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز عامر جمال اور سلمان علی آغا نے کیا، جنہوں نے کل کھیل ختم ہونے پر بالترتیب 27 اور 41 رنز بنائے تھے۔

تبصرے بند ہیں.