حزب اللہ کے اسرائیل میں راکٹ حملے، 10 افراد زخمی

44

لبنان : حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ میں راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

 

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ حیفہ اور تبریاز میں اسرائیلی اڈے کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ لبنان پر اسرائیل کے طاقت ور بموں سے حملے جاری ہیں۔

 

لبنانی میڈیا کے مطابق بیروت میں مزید خوفناک دھماکے سُنے گئے اور درجنوں لبنانی شہید اور  زخمی ہوگئے،  ایک دھماکا ہسپتال کی آکسیجن ٹینک فیکٹری پر بمباری سے ہوا۔

 

دوسری جانب غزہ کی ایک اور مسجد پر حملہ کرکے اسرائیل نے 18فلسطینی شہید کردیے جب کہ مسجد میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے ۔ اسرائیل کے جنوبی شہر میں بس اسٹیشن پرفائرنگ سے خاتون ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ بس اسٹیشن پرحملہ کرنے والے شخص کو گولی مار دی گئی۔

ْ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بس اسٹیشن پر حملے میں اسرائیلی بارڈر پولیس کی 19 سالہ سارجنٹ چھایا سوسلک ہلاک اور دیگر 10 افراد زخمی ہوئے۔

 

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان کی سرحد پر تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اس کے بعد سے تقریباً 2 ہزار افراد لبنان میں جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر 23 ستمبر کے بعد سے جاں بحق ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.