پورے ملک میں یا میرے صوبے میں اسلامی قوانین کا نفاذ کیا جائے: گورنر سندھ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا اعلان
کراچی: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے وزیراعظم کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں یا میرے صوبے میں اسلامی قوانین کا نفاذ کیا جائے۔
اس سے قبل بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں کو گورنر ہاؤس میں نافذکرنےکے لیے وہ علما سے مشاورت کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.