امریکا: امریکا میں سمندری سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ،6 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 223 تک جا پہنچی جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
سب سے زیادہ تباہی امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ہوئی، صرف اسی ریاست میں اموات کی تعداد 106 ہو چکی ہے، بنکوم میں 72 اموات جبکہ فلوریڈا میں بھی درجنوں شہری ہلاک ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لاکھوں افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں، طوفان سے متاثرہ جنوبی کیرولینا میں ڈھائی لاکھ، شمالی کیرولائنا میں سوا 2 لاکھ، جارجیا میں دو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.