اسلام آباد : ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔اس موقع پر ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر داتو سری انور ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان سے وفاقی کابینہ کا تعارف بھی کرایا، ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، معزز مہمان نے وزیراعظم آفس میں پودا بھی لگایا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم اپنے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد پہنچنے پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو سلامی دی۔روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو پھول پیش کیے۔
تبصرے بند ہیں.