راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

337

راولپنڈی : ڈینگی کیسز میں اضافے پر راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ٹیکنیکل گروپ کو راولپنڈی میں اموات اور مرض کی شدت کی وجوہات کےتعین کی ہدایت کردی۔

 

لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد سمیت دیگراضلاع میں ڈینگی کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کاایک اہم اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقدہوا۔جس کی صدارت صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی۔ جبکہ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 

کابینہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ شرح اموات کم سے کم رکھنے کے لیے ڈینگی مریضوں کی کلینیکل مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ٹیکنیکل گروپ راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث اموات اور زیرعلاج مریضوں میں مرض کی شدت کی وجوہات کا تعین کرےگا۔

 

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ راولپنڈی میں سرکاری اسپتالوں میں گنجائش کم ہونے پر نجی اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے علاج کا بندوبست کیا جائے۔

 

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اگلے ایک ماہ کا ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ بہتر سرویلنس کی وجہ سے لاہور میں ڈینگی کی صورتحال بہتر ہے۔  راولپنڈی میں کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکموں کو الرٹ رہنا ہو گا۔

 

چیف سیکرٹری نے راولپنڈی میں سرکاری اسپتالوں کی استعداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے بند ہیں.