ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج دور ہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داتو سری انور ابراہیم کی صدر ، وزیراعظم پاکستان سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ عشائیہ میں بھی شرکت کے دوران دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بات چیت ہو گی ۔
ذرئع کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے دی تھی ۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اپنے پہلے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ان کا یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.