بھارتی اداکار گوندا کو گولی لگ گئی ، اسپتال منتقل

176

ممبئی: بالی ووڈ سپرسٹار گووندا گولی چلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

بھارتی میڈیا  کی پورٹس  کے مطابق اداکار گووندا اپنی رہائش گاہ پر گولی لگنے کے وقت اکیلے تھے۔ وہ اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوئے۔ اداکار  کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

گووندا کو گولی لگنے کا واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا ،جب 60 سالہ اداکار اپنے جوہو والے گھر میں اکیلے تھے۔

 

گووندا کے مینجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا۔ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد ان  کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔

 

گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔ گووندا کی مقبول  فلموں میں آنکھیں ، راجا بابو ، قُلی نمبر 1 ، دیوانہ مستانہ ، دُلہے راجہ ، بڑے میاں چھوٹے میاں ، اناڑی نمبر 1 اور جوڑی نمبر 1  شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.