لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

81

لاہور:کراچی سے لاہور پہنچنے والے نجی ائیر لائن کے طیارے نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے سے محفوظ رہا۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق کپتان نے لاہور کے قریب شام 7 بجکر 15 پر کارگو کمپارٹمنٹ میں دھویں کی اطلاع دے کر ’مے ڈے‘ کی کال دی البتہ فلائی جناح کی پرواز 7 بجکر 23 منٹ پر بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتر گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے معائنے کے بعد 7 بجکر 57 منٹ پر جہاز کو کلیئر قرار دے دیا۔اعلیٰ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.