لبنان میں ایک بار پھر کمیونیکشن ڈیوائسز پھٹ گئیں

39

بیروت:لبنان میں ایک بار پھر کمیونیکشن ڈیوائسز پھٹ گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے حزب اللہ کے زیر استعمال رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی ڈیواسز  میں ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو دھماکے ہوئے ہیں، طائر میں ایک دھماکا گاڑی میں ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کئی گھروں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور  دھماکوں کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکے گزشتہ روز پیجر دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازوں کے دوران ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.