ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ، بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

15

لاہور : محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ  چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

 

اسلام آباد ، لاہور  اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، باجوڑ، خیبر اور کرم میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پنجگور، کیچ، تربت اور گرد و نواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ  کراچی میں چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

 

کشمیر میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.