ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بیٹھا ہے:علی امین گنڈا پور کی لفظی گولہ باری
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بیٹھا ہے۔ علی ا مین گنڈا پور نے ایک تقریب میں کہاکہ ایک ٹک ٹاکر پنجاب میں بیٹھی ہے اور ایک گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں بیٹھا ہے۔
علی ا مین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر لفظی گولہ باری کی۔ وزیر اعلی کے پی نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نشانے پر لے لیا اور انہیں ’ویلا منڈا‘کہہ دیا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا گورنر پرچی پر آئے ہیں انہیں عزت راس نہیں آ رہی، گورنر ہاؤس خالی کرایا تو انیکسی یا کرائے کے مکان میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اصل میں گورنر فیصل کریم کنڈی اہمیت چاہتا ہے، وہ بغیر ثبوت کے باتیں کرتا ہے، آئینی طور پر گورنر کچھ نہیں کر سکتا، اس کی کوئی اہمیت نہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی پر میں نے اسلام آباد کا گورنر ہاؤس بند کر دیا ہے، یہ چاہتا ہے کہ پشاور میں گورنر ہاؤس بھی بند کر دوں۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کو ختم کرنے کی سمری پہلے سے موجود ہے، فیصل کنڈی پر گورنر ہاؤس راس نہیں آ رہا، ان کو میں کسی این ایکسی میں بھیجوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اللّٰہ کے بندے آرام سے اچھے بھلے گورنر ہاؤس میں بیٹھے رہو۔
تبصرے بند ہیں.