ارکان اسمبلی کی عدم موجودگی، آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج کل پیش کیے جانے کا امکان

37

اسلام آباد: ارکان اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے   آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج کل  پیش کیے جانے کا امکان  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز آج فرانس سے وطن واپس پہنچ جائیں گے جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری چین سے آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

آئی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان تھا اور اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی تھی۔

حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئینی ترامیم کل پارلیمنٹ میں پیش کی جا سکیں گی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل بروز اتوار کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.