لاہور: خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دیاگیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیش رفت کے لیے جامع پلان طلب کرلیا اور کان کن ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے لیے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنک سالٹ کے لیے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کاپلان تیار کرنے کاجائزہ بھی لیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.