آئینی ترمیمی کا معاملہ،مولانا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

26

اسلام آباد:آئینی ترمیمی کے معاملے میں مولانا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ  عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے  حکومتی وفد نے رات گئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم پر حکومت کا

ساتھ دینے پر آمادہ کرتے رہے لیکن سربراہ جے یو آئی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔

ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان نے عدالتی اصلاحات لانے پر زور دیا۔رات گئے حکومت وفد  جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،اعظم نذیرتارڑاورمحسن نقوی نے ملاقات کی۔وفدکی مولانافضل الرحمان کوآئینی ترمیم پرراضی کرنےکی کوشش کی لیکن فضل الرحمان نے ایک بار پھرفرد واحد کیلئے قانون سازی کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت اور اتحادی مولانا فضل الرحمان کومنانے کے لیے  ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی مولانا فضل الرحمان سے اس سلسلے میں ایک ملاقات کرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.