وزیراعظم کا آئینی ترامیم پر ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

64

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم آئینی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے اور اجلاس کے بعد ارکان کو عشائیہ بھی دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جواب دیں گے اور انہیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے۔

تبصرے بند ہیں.