پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں مناسب نہیں : شیخ رشید

23

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے  سربراہ  اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں کہ ابھی  آسمان کیسے کیسے سیاسی رنگ بدلتا ہے۔

 

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان اور شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر شیخ رشید، صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

 

عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.