جادو ٹونے کرنے پر 7سال قید ، 10 لاکھ روپے جرمانہ، سینیٹ میں بل پیش

24

اسلام آباد : سینٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔

 

سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ جادو کرنے یا اس کی تشہیر کرنے والے شخص کو 6 ماہ سے7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا اور جرم ناقابل ضمانت ہو گا۔

 

علاوہ ازیں ثمینہ ممتاز نے صدر وزیر اعظم سمیت پبلک آفس رکھنے والوں کی کم از کم تعلیم گریجویشن ہونے کا آئینی ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا۔

 

بل میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت، وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو۔ گورنر، وزیر اعلیٰ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گریجویٹ ہوں۔

 

دوسرے جانب سینیٹر عینی مری نے وفاقی نگرانی نصاب ، نصابی کتب اور تعلیمی معیارات بل پیش کیا۔بل میں کہا گیا ہےکہ مڈل اور ہائی اسکول کے نصاب میں تولیدی صحت تعلیم شامل کی جائے جبکہ سینیٹر شبلی فراز نے بل کی مخالفت کی۔

تبصرے بند ہیں.