تہران: ایرانی آرمی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے۔
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد بغیری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کو بھُلایا نہیں جاسکتا۔ اس جرم کا بدلہ یقینی ہے، چاہے مزاحمتی فورسز لیں یا ایران۔
انہوں نے کہا کہ ایران میڈیا گیمز اور اشتعال انگیزیوں کاشکار نہیں ہوگا۔ ایران جوابی کارروائی کا طریقہ اور وقت احتیاط سے طے کرے گا۔ مزاحمتی فورسز اپنی صلاحیتوں اور جائزوں کے مطابق بدلہ لیں گی۔میجر جنرل محمد بغیری کے مطابق مزاحمتی فورسز اپنے مطابق بدلہ لیں گی جیسا کل سب نے دیکھا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر جنرل محمد بغیری کے مطابق مزاحمتی فورسز اپنے مطابق بدلہ لیں گی جیسا کل سب نے دیکھا، لبنان سے حزب اللہ نے کل اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے تھے۔
تبصرے بند ہیں.