سعودی عرب کی ریکوڈک میں 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے ہوگا

88

اسلام آباد: ریکوڈک میں سعودی عرب کی 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ رواں ہفتے ہوگا۔سعودی عرب سے65 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری، 15 کروڑ ڈالر گرانٹ چاغی میں ڈویلپمنٹ کیلئے خرچ ہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزارت توانائی حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے،  ایس آئی ایف سی نے سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کیلئے معاون ثابت ہوگا، سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور قرض رول اوور کے بعد چین قرض رول اوور کرے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے 90 کروڑ ڈالر کا تخمینہ لگایا تھا، سعودیہ عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری ایک ہی قسط میں موصول ہوگی۔سعودیہ ریکوڈک کے ایکسپلوریشن لیز بلاک 6 اور بلاک 8 میں بھی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب سے ریکوڈک میں مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک لگایا جا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد مسودہ حتمی منظوری کیلئے آئندہ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.