اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا بل شیر کیا ہےْ،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو وعدہ کیا اسے پورا بھی کیا آگے مزید ہماری کوشش ہے کہ ملک کو مزید ترقی کی طرف لے کے جائیں ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی منہگی نہیں کی گئی تھی اس لیے پنجاب حکومت کا حالیہ اعلان کردہ فی یونٹ14روپےکاریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کےصارفین کو ہی ملےگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے پاس پنجاب کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے ، اب پنجاب کی عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے ثابت کردیا’’جہاں چاہ وہاں راہ‘‘
مریم نواز نے پنجاب کی عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے،الحمدللہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں اور مزید بھی ہماری کوشش ہے کہ ہم باقی صوبوں میں بھی سستی بجلی کی فراہمی پیش کرئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین الزام تراشی کر رہے اور جھوٹی سیاست کر رہے ہیں ،عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنا چھوڑ دیں ۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.