اڈیالہ جیل میں سیکورٹی پر تعینات 3 افسران چند ہی دن بعد دوبارہ تبدیل

64

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سیکیورٹی پر تعینات 3 افسران چند ہی دن بعد دوبارہ تبدیل کردیے گئے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق  آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل میں تعینات سیکیورٹی افسران کا تقرر اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کرکے سیکیورٹی افسر پنجاب پریزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب  لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو اڈیالہ جیل سے ایجوکیشن ریجنل آفس بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کا تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن آفس ڈی جی خان تعینات کردیا گیا ہے۔

 

اس کے علاوہ اڈیالہ جیل کے 7 وارڈز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈرز بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی پر تعینات یہ افسران چند ماہ قبل ہی تعینات ہوئے تھے لیکن اب آئی جی جیل خانہ جات نے افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تبصرے بند ہیں.