بھارت کی آئی سی سی پر قبضے کی سازش آسٹریلوی میڈیا نے بے نقاب کردی

54

سڈنی : بھارت کی آئی سی سی  پر قبضے کی سازش ، آسٹریلوی میڈیا نے بے نقاب کردی۔بھارت کے عالمی کرکٹ پر قبضے کے منصوبے کا بھانڈا آسٹریلوی اخبار نے پھوڑا ہے۔

رپورٹ میں آسٹریلوی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے کے لیے موجودہ صدر گریگ بارکلے کو استعفے پر مجبور کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے موجودہ صدر گریگ بارکلے نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ مدت ختم ہونے کے بعد عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے وہ نومبر تک عہدے پر رہیں گے۔

آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے 2022 میں منتخب ہوئے تھے جن کی مدت نومبر 2024 میں ختم ہوجائے گی، آئی سی سی کے اگلے چیئرمین کے انتخابات رواں سال نومبر میں ہی ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.