اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی نے جنرل ( ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کرنے کا مطالبہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ اوپن ٹرائل کی میڈیا کو عدالت جانے اور کوریج کی اجازت دی جائے اس سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو گیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ جو میں اس سے رابطہ رکھوں۔
تبصرے بند ہیں.