ڈی آئی خان:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک

78

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد مارے گئے۔

 

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے گاڑیوں کو لوٹنے کے لیے سگو پل پر چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی۔اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور کراس فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

 

آئی جی اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ  ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.