لاہور: ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 20 لاکھ کا چیک دے دیا۔ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
ارشد ندیم نے لاہور کے سفاری پارک کا دورہ کیا اور پارک میں پودا بھی لگایا۔ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جنہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں، اللّٰہ صلہ دیتا ہے، ہم ایک پیج پر رہیں تو بڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑی حوصلہ افزائی کی، ان کا شکر گزار ہوں۔
تبصرے بند ہیں.