بجلی کی قیمت کم کرنے پر مخصوص لوگ پراپیگنڈا کررہے ہیں، یہ صوبوں کے درمیان اختلافات پھیلانے کی کوشش ہے: مریم اورنگزیب

21

لاہور:پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اور نگزیب کاکہنا تھا کہ  بجلی کی قیمت کم کرنے   پر مخصوص لوگ پراپیگنڈا کررہے ہیں، یہ  صوبوں کے درمیان اختلافات پھیلانے کی کوشش ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اور نگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  بجلی کی قیمت کم کرنے   پر مخصوص لوگ پراپیگنڈا کررہے ہیں، یہ  صوبوں کے درمیان اختلافات پھیلانے کی کوشش ہے۔

ا نہوں نے کہاکہ  14روپے کا ریلیف اسلام آباد کے صارفین کیلئے بھی ہوگا۔200یونٹ تک وفاق نے ریلیف دیا ہے۔200سے 500 یونٹ تک پنجاب حکومت ریلیف دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو اپنے  فنڈز سے عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ  نواز شریف کے اعلان کو چھوٹا  پن کہنے والے اپنا قد چھوٹا کررہے ہیں ،کچھ عناصر کا کام ہی مایوسی اور انتشار پھیلانا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 4 سال نالائقی،کرپشن کا بازار گرم رہا، انہیں عوام کو ریلیف برداشت نہیں ہے، انہوں نے عوام کودینے ریلیف پر پروپیگنڈا شروع کردیا، پروپیگنڈا اور جھوٹ بولنے والوں کوعوام کا ریلیف برداشت نہیں ہے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ  ہم پنجاب کےعوام کے لیے سب سےبڑی سولر اسکیم بھی لے کر آرہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں صوبوں کو وفاق کا ہاتھ بٹاناچاہیے، اپنےاخراجات میں کمی کرکے ہم نے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔

نوازشریف عوام کو ریلیف دینےکے لیے ہمیشہ فعال رہے ہیں ، یہ پروپیگنڈا صوبوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

تبصرے بند ہیں.