احسن اقبال اور لیاقت بلوچ کی ملاقات، دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت

64

لاہور:ن لیگی رہنما احسن اقبال اورنائب امیر جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں  دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔

نائب امیر لیاقت بلوچ  کاکہنا تھا کہ فارم 45 اور فارم 47 کا تنازع حکومتوں کو بے وقعت بنا چکا ہے۔ا نہوں نے مزید کہاکہ  مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا، وفاقی حکومت ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور کامیاب ہوا تھا اور دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیے تھے، جس کے تحت حکومت نے بجلی قیمت کرنے اور آئی پی پیز کے معاملے کا ٹاسک فورس کے ذریعے جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد امیرجماعت اسلامی نے دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.