45 کم عمر لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی، وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لے لیا

70

دادو : وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دادو میں 45 کم عمر لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر نوٹس لے لیا ہے۔

 

مراد علی شاہ نے خان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کمشنر حیدرآباد

 

معاملے کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی؟ بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں، ہر پہلو کی رپورٹ دیں۔

تبصرے بند ہیں.