19 سالہ پانڈاجڑواں بچوں کی معمر ترین ماں بن گئی

17

ہانگ کانگ: 19 سالہ پانڈاجڑواں بچوں کی  معمر ترین ماں بن گئی ۔19  برس کی مادہ پانڈا کا جڑواں بچوں کی ماں بننا انتہائی حیرت انگیز ہے ۔رپورٹ کے مطابق 19سالہ ینگ ینگ نے جمعرات کو ہانگ کانگ کے اوشین پارک میں بچوں کو جنم دیا ہے۔

بیجنگ کی جانب سے ہانگ کانگ کو تحفے میں ملنے والی یہ جوڑی 2007ء سے اوشین پارک میں موجود ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بڑی عمر کے نر اور مادہ پاڈا ایک دوسرے سے بہت مشکل سے مانوس ہوتے ہیں لیکن ینگ ینگ مارچ میں اوشین پارک میں اپنے ساتھی لی لی کے قریب ہو گئی تھی جس کے بعد اب اس جوڑی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

اوشین پارک ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ پانڈا کے بچے بہت نازک ہیں اور انہیں بہت زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے اس لیے 24 گھنٹے بچوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، اس لیے ان سے ملنے کے لیے سب کو کچھ مہینوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.