ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا بنگلہ دیش میں انعقاد، تاحال خدشات برقرار

23

ڈھاکہ: ویمنز ٹی   ٹوینٹی ورلڈکپ کا بنگلہ دیش میں انعقاد، تاحال خدشات برقرار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کو ایونٹ کی میزبانی کا گرین سگنل نہیں دیا، آئی سی سی ٹریول وارننگ ختم ہونے کا منتظر ہے کیونکہ 4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری میں بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنا شامل ہے۔ اس  وجہ سے  تاحال خدشات برقرار ہیں۔

ایڈوائزری برقرار رہتی ہے تو ایونٹ کی میزبانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور وقت بہت کم ہے، آئی سی سی کو جلد فیصلہ کرنا ہے اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے فیصلہ 20 اگست کو متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزریز جاری کر رکھی ہیں، چاروں ممالک کے ٹریول ایڈوائزری سے دستبردار ہونے کی صورت میں ہی ایونٹ بنگلہ دیش میں ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.