اسلام آ باد :صدر مملکت آصف زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان کردیا ۔صدرنے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی ۔
صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، نا ہی زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر اس کا اطلاق ہوگا۔
سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا اس کے علا وہ غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی یہ لاگو نہیں ہوگا۔
صدر مملکت کے مطابق سزاؤ ں میں کمی کا اطلاق ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر ہو گا۔
اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.